وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کا آج آمنا سامنا متوقع  

وزیراعظم عمران خان اور امریکہ صدر جوبائیڈن کا آج ورچوئل اجلاس میں آمنا سامنا متوقع  ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کے کلائمٹ چینج سیشن میں بذریعہ ورچوئل شریک ہوں گے جبکہ اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے اہم اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ کلائمٹ چینج پر جی ایٹ ممالک کا سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بلالیا، اجلاس آج شام 6 بجے سے 8 بجے تک، دو گھنٹے جاری رہے گا، 45 سربراہان مملکت شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سربراہان مملکت کے اجلاس کی میزبانی حکومت برطانیہ اور اقوام متحدہ مل کر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جی ایٹ ممالک کےعلاوہ 15 ممالک کے سربراہان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی جبکہ اجلاس میں ایشیاء کے تین ممالک پاکستان،بھارت اور انڈونیشیا کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 10 بلین ٹری کلین گرین پاکستان،پروٹیکٹڈ ایریا انیشیایٹو پر بات کریں گے جبکہ وزیر اعظم متبادل توانائی،الیکٹریکل وہیکل پالیسی، ویسٹ مینجمٹ پر بھی  بات کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے یکہ وزیر اعظم عمران خان آبی اور فضائی الودگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات کو اجاگر کریں گے  جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم وزیر اعظم کی معاونت کریں گے۔

The post وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کا آج آمنا سامنا متوقع   appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email