احسن کو ڈر تھا میں شادی کے بعد بھاگ جاؤں گی، منال خان کا انکشاف

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی کے بعد ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان اور احسن کسی ہوٹل میں ڈنر کی غرض سے موجود ہیں۔

منال اس ویڈیو میں احسن سے کہتی ہیں کہ بتاؤں میں ابھی سب کو کہ تمہیں شادی سے کتنا ڈر لگ رہا تھا۔

جواب میں احسن کہتے ہیں کہ تم سے ڈر ہی لگے گا۔

منال اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتاتی ہیں کہ احسن کو لگ رہا تھا کہ میں شادی کے اگلے دن ہی بھاگ جاؤں گی۔

جواب میں احسن محسن اکرام کہتے ہیں کہ مجھے بھی یہی خوف تھا کہ میں خود بھاگ جاؤں گا۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام رواں ماہ 10 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

The post احسن کو ڈر تھا میں شادی کے بعد بھاگ جاؤں گی، منال خان کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email