ابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانے نے پاکستان جوجٹسو ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا

 ابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانے نے پاکستان جوجٹسو ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ابوظہبی میں ایشین جوجیتسوچیمپئین شپ 2021 میں حصہ لینے والی ٹیم کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے ممبران اور سپورٹس سے وابستہ شخصیت نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سفارت خانے کے سفیر افضل محمود نے جیتنے والی پاکستانی جو جٹسو ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے ان کی محنت اور لگن کو سراہتا ہوں اور اکتوبر میں ہونے والی ورلڈ چیمپئین شپ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 پاکستان کے وفد کے سربراہ اور جنوبی ایشیا جوجٹسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل طارق علی نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شاندار مہمان نوازی کی تعریف کی۔

طارق علی نےخواہش ظاہر کی کہ متحدہ عرب امارات آئندہ ایونٹ کو مزید بہتر طریقے سے منعقد کرے گا۔

طارق علی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کھلاڑیوں کے حوصلوں کو بڑھاتی ہیں۔

 انہوں نے پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کی کھیلوں اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیے برسوں سے کی جانے والی انتھک کوششوں کو سراہا۔

 یاد رہے کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے اس ایشین چیمپئین شپ کے دوران 8 کانسی کے تمغے جیتے تھے کیونکہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے پاکستان سے صرف 8 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ میزبان ملک کے علاوہ تھائی لینڈ ، بھارت اور قازقستان کے شرکاء 60 سے اوپر تھے۔

واضح رہے کہ  ابوظہبی 10 اکتوبر 2021 سے عالمی چیمپئین شپ کی میزبانی کرے گا۔

The post ابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانے نے پاکستان جوجٹسو ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email