گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید630نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید630نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11471نمونوں کی جانچ کی گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں19اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد7289ہوچکی ہے ، آج مزید514مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد414270ہوچکی ہے ، اب تک5878815نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک450734 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت29175مریض زیر علاج ہیں ، 28547 گھروں میں،38آئسولیشن سینٹرز میں اور590مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 531 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 42 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے630نئے کیسز میں سے222کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع شرقی 84،ضلع جنوبی 49، کورنگی 32،  ضلع وسطی 27،ضلع غربی 26 اور  ملیر میں سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ ٹھٹھہ 60، حیدرآباد 58، جامشورو 50،سانگھڑ 33، مٹیاری اور میرپورخاص 28۔  28،شہید بے نظیر آباد 21،تھرپارکر 20، عمرکوٹ 17، سجاول 16،   بدین 14،لاڑکانہ 12،نوشہروفیروز 11،   خیرپور اور ٹنڈو محمد خان 6۔ 6،  دادو اور گھوٹکی میں سے 1۔ 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید630نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email