وزیر اعظم24 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان  24 ستمبرکو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 24 ستمبرکو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یو این جی اے سے خطاب کے اہم نکات تیار کرلئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں افغان ایشو، خطے کی صورتحال، علاقائی چیلنجز پر بات کریں گے، وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا محور و مرکز افغانستان کی صورتحال ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ افغانستان کی نئی حکومت کی جانب مبذول کرائیں گے، وزیر اعظم کا خطاب آج وزیراعظم ہاوس میں ریکارڈ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خطاب میں کورونا کے بعد کی صورتحال، معاشی چیلنجز اور عالمی سطح کے مسائل پر بات ہوگی،

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان حکومتی مصروفیات اور کورونا کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان امریکہ نہیں جاسکے۔

The post وزیر اعظم24 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email