عورت کی تعلیم دین کا حکم بھی ہے اور معاشرے کی خدمت بھی ہے احمد سلمان بلوچ

ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے کہا ہے کہ عورت کی تعلیم دین کا حکم بھی ہے اور معاشرے کی خدمت بھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے گورنمنٹ پائیلٹ گرلز ہائی اسکول وحدت کالونی کی طالبات کیلئے kn95 فیس ماسک کا تحفہ دیا جبکہ احتیاط کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے احمد سلمان بلوچ کہنا تھا کہ عورت کی تعلیم دین کا حکم بھی ہے اور معاشرے کی خدمت بھی ہے جبکہ وہی قوم ترقی کرتی ہے جس کے مرد و عورت دونوں ہی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں۔

 احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ تعلیم اخلاق کے ساتھ ساتھ اچھے برے کی تمیز بھی سکھاتی ہے،تعلیم ہی وہ بنیادی چیز ہے جس کی وجہ سے اللہ پاک نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی کا کہنا تاھ کہ دور  جاہلیت میں عورت کو کوئی مقام و اہمیت نہیں تھی جبکہ  دینِ اسلام نے عورتوں کے حقوق واضح کئے ہیں ۔

The post عورت کی تعلیم دین کا حکم بھی ہے اور معاشرے کی خدمت بھی ہے احمد سلمان بلوچ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email