وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس کیلئے روانہ ہوگئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کے اجلاس کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو خطاب کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک میں منعقدہ چھہترویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداران سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میں کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعدد فورمز میں شرکت اور اظہار خیال کریں گے، وزیر خارجہ، نیویارک میں قیام کے دوران پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

The post وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس کیلئے روانہ ہوگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email