عمر گل پی سی بی کے روئیے سے ناخوش

سابق فاسٹ بولر عمر گل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے روئیے سے ناخوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنےجاری کردہ بیان میں عمر گل نے کہا کہ  پی سی بی میں پروفیشنل کا فقدان ہے جس میں میرا دل ٹوٹا ہے ۔

عمر گل کا کہنا ہے کہ میں نے بلوچستان ٹیم کے ساتھ وابستہ ہونے کے لیے ایک ہفتہ انتظار کیا، بلوچستان ٹیم کے لیے اپنی دیگر کمٹ منٹس بھی منسوخ کی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور مجھے پتہ چلتا ہے کہ راج ہنس کو ترجیح دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  پی سی بی کی جانب سے مجھے کوئی رسپانس نہ ملا ،  ایک آرگنائزیشن کی جانب سے یہ مکمل طور پر غیر اخلاقی ہے۔

 عمر گل  نے کہا کہ مجھے نہیں علم کہ کبھی یہاں چیزیں تبدیل ہوں گی۔

واضح رہے کہ عمر گل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

The post عمر گل پی سی بی کے روئیے سے ناخوش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email