عمر شریف کو منگل کے روز علاج کے لیے امریکا منتقل کیا جاسکے گا

عمر شریف کو منگل کے روز علاج کے لیے امریکا منتقل کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق کامیڈی کنگ عمرشریف عمر شریف آغا خان اسپتال میں زیر علاج جبکہ طبیعت ناساز ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر شریف کی روانگی کے حوالے سے دستاویزات جمعہ کی شام کو جمع کروائے گئے تھے جبکہ ہفتہ اور اتوار کی تعطیل کے سبب ائر ایمبولینس کمپنی کو دستاویزات نہ مل سکے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایر ایمبولینس کمپنی کو امریکی وقت کے مطابق پیر کی صبح دستاویزات موصول ہونگے ۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ ائر ایمبولینس، کراچی جناح ٹرمینل پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت آج شام کو لے گی جبکہ ائرایمبولینس کی کراچی ایئرپورٹ آمد منگل کی دوپہر تک متوقع ہے ۔

واضح رہے کہ  دل کے عارضے میں مبتلا عمر شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے۔ چند روز قبل انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے درخواست کی تھی کہ بیرون ملک علاج  کے لیے ان کی مدد کی جائے کیونکہ ان کا علاج پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں ہی ممکن ہے۔

اس کے علاوہ عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر اپنے شوہر کے علاج کے لیے حکومت سے ایئر ایمبولینس اور ویزا وغیرہ کے انتظامات کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ عمر شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک لے جایا جاسکے۔

عمر شریف کی درخواست پر وفاقی اور سندھ حکومت نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ان کے علاج کے لیے رقم جاری کرنے کا اعلان کیا اور محکمہ خزانہ کی جانب سے رقم کے اجرا کے لیے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست بھی کیا جس کے لئے 4 کروڑ روپے کی رقم محکمہ صحت کو جاری کی گئی۔

The post عمر شریف کو منگل کے روز علاج کے لیے امریکا منتقل کیا جاسکے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email