کھیل کے ذریعے دنیا کو بتا دیں گے کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، فیاض الحسن چوہان

حکومت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کھیل کے ذریعے دنیا کو بتا دیں گے کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔

تفسیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے (ن) لیگی رہنما رانا مشہود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ٹیلیفونک رابطے میں 9 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین کرکٹ ٹاکرہ سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔

ٹیلیفونک رابطے میں حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے نام کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے ٹیلیفونک رابطے میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے باعث اس ٹورنامنٹ کی علامتی اہمیت بہت زیادہ ہے، تمام اراکین اسمبلی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا ٹیلیفونک رابطے مہں کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے افتتاحی میچ میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز مہمان خصوصی ہوں، کھیل کے ذریعے دنیا کو بتا دیں گے کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔

The post کھیل کے ذریعے دنیا کو بتا دیں گے کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email