نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے  ٹیمیں آج اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے  ٹیمیں  آج اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق  نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے  ٹیمیں آج اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی جہاں 6 ٹِموں کے کھلاڑیوں کا  طریقہ کار کے مطابق ہوٹل پہنچنے پر کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی بھی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں حصہ لیں گے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی آج اور کل میں رپورٹ کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا مرحلہ 23 ستمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا  جبکہ نینشل ٹی ٹونٹی کپ کا دوسرا مرحلہ 4 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز نے رواں ماہ شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے اپنی اپنی فرسٹ اور سیکنڈ الیون ٹیموں کے لیے 16، 16 رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا تھا۔

ایونٹ کا فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز یکم سے 8 اکتوبر کے درمیان لاہور میں کھیلے جائیں گے، دونوں ٹورنامنٹس (فرسٹ اور سیکنڈ الیون) میں ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن، اپنے ٹائٹلز کا دفاع کرے گی۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے۔

 یہ فیصلہ آئندہ سال آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2021 کے انعقاد اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی قومی ٹی ٹونٹی کپ میں بہترین کارکردگی کی بدولت ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی نومبر میں شیڈول ڈرافٹنگ سے قبل فرنچائز مالکان کی توجہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

ان اسکواڈز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کے اعلان کردہ 45 رکنی ابتدائی اسکواڈ سے کیا گیا ہے۔

تمام ہیڈ کوچز نے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے 45 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان 28 اگست کو کیا تھا۔

The post نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے  ٹیمیں آج اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email