استری کے اوپر یہ پلیٹ کیوں لگی ہوتی ہے؟ روزمرہ استعمال کی وہ 5 چیزیں جن کا اصل مقصد آپ نہیں جانتے ہونگے

روزمرہ استعمال کی مختلف چیزیں ہم روزانہ دیکھتے ہیں مگر کبھی ان کی بناوٹ اور ساخت پر غور نہیں کرتے کہ وہ اس شکل یا ڈیزائن میں کیوں بنائی گئیں۔

آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں بتائیں گے ان چیزوں کے بنانے کی اصل وجہ کیا ہے؟

بلینڈر کے بلیڈز

بلینڈر کے بلیڈز سٹار یا پھر ٹیڑھے اس لئے ہوتے ہیں تاکہ جب آپ بلینڈر دھوئیں تو یہ بلیڈز آپ کے ہاتھ میں نہ چھبیں اور سامان کو جلد از جلد چاروں کونوں سے کاٹ کر باریک کردیں۔

استری کی پلیٹ

استری کے اوپر یہ ٹن کی پلیٹ نما فیبرک گائیڈ لگی ہوئی ہوتی ہے جس پر معلومات درج ہوتی ہے کہ کونسا کپڑا کس نمبر پر استری کرنے سے صحیح ہوگا اور جلے گا نہیں دراصل یہ ٹن کی پلیٹ استری پر یوں لگائی جاتی ہے تاکہ استری سے نکلنے والے الیکٹران جو براہِ راست حرارت کو اپنے اندر سے خارج کرتے ہیں وہ آپ کے ہاتھ سے نہ ٹکرائیں، لہٰذا یہ پلیٹ آپ کو بھاپ لگنے سے بچانے کے لئے ہوتی ہے۔

استری کا بلب

استری کا بلب جس کو پائلٹ لیمپ کہتے ہیں وہ اس لئے لگا ہوا ہوتا ہے کیونکہ پائلٹ لائٹ ایک چھوٹا سا شعلہ ہے جو بجلی سے چلنے والے آلات حرارت یا بجلی کی فراہمی کرنے اور کم وقت میں زیادہ تیز چلنے کے لئے اپنے نیوٹرانز فراہم کرتی ہے یعنی جس استری میں یہ بلب ہوتا ہے وہ جلدی ہی گرم ہوجاتی ہے۔

ڈسپینسر کی بوتل

ڈسپینسر عام طور پر گھروں اور دفاتر یا اسکولوں میں لگے ہوئے ہوتے ہیں، آپ نے دیکھا ہوگا کہ ان کے اوپر ہر جگہ پانی کی بوتل کو الٹا کرکے رکھا جاتا ہے، مگر ایسا کرنے کی وجہ کیا ہے؟ بوتل کو الٹا کرکے رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ الٹی ہوئی پانی کی بوتل کا پانی دیر سے ختم ہوتا ہے کیونکہ اس میں ایکوا کیوبک پریشر شامل ہو جاتا ہے اور پانی کی کثافت بھاری ہو جاتی ہے، وہیں سیدھی رکھی ہوئی بوتل کے پانی کا وزن ہلکا ہوتا ہے یوں وہ جلدی ختم ہو جاتا ہے۔

پریشر کُکر

پریشر کُکر کی سیٹی کیوں بجتی ہے؟

اس بات کا جواب خواتین تو ضرور جاننا چاہتی ہوں گی؟ دراصل کٗکر کی سیٹی اس لئے نہیں بجتی کہ کھانا بن گیا ہے۔ یہ سیٹی اس لئے ہوتی ہے کیونکہ کُکر میں لیکیوئیڈ اور گیس آپس میں ایک ساتھ ایک خاص مالیکولر کثافت کے تحت کام کر رہے ہوتے ہیں اور جوں ہی ان کے مالیکولز کی رگڑ ختم ہونے لگتی ہے، ککر کی سیٹی بج پڑتی ہے۔

The post استری کے اوپر یہ پلیٹ کیوں لگی ہوتی ہے؟ روزمرہ استعمال کی وہ 5 چیزیں جن کا اصل مقصد آپ نہیں جانتے ہونگے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email