ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی

ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

این سی او سی کے جاری کردا اعداد و شمار کے مطابق  کروڑ 43 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ 5 کروڑ 49 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی ایک خوراک لگائی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد کو مکمل ویکسین لگی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی کی سنگل خوراک لگی ہے۔

واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 89 لاکھ 52 ہزار 22 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 279 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 87 لاکھ 6 ہزار 611 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 99 ہزار 737 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 132 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

The post ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email