سندھ حکومت نے کراچی کو کچرہ کنڈی بنادیا ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کو کچرہ کنڈی بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ڈسٹرکٹ ایسٹ حلقہ پی ایس 99 کا دورہ کیا ہے اور  گندگی، کچرے اور گٹرنالوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب کے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر ہیں،  سندھ حکومت نے ایک ارب روپیہ سالڈ ویسٹ کے ذریعے کچرا اٹھانے کے لیے رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  قبرستان اور بازار کی مین سڑک کچرے سے بھری ہوئی ہے، 13 سال میں 8900 ارب سندھ کو ملے ہیں۔

  حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صورتحال یہ ہے گٹر نالے ابل رہے ہیں کچرہ کنڈی جگہ جگہ موجود ہے، کراچی کو کچرہ کنڈی بنانے کی ذمےدار پی پی پی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی پی پی سے اس کراچی دشمنی کا حساب ہونا چاہیے۔

The post سندھ حکومت نے کراچی کو کچرہ کنڈی بنادیا ہے، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email