قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام  5بجے منعقد ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے 22نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت اداروں کی ناقص کارکردگی اور قصور میں غیراعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ بارے توجہ ولاو نوٹسز بھی زیر غور ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز منیجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس2021 ایوان کے سامنے رکھا جائے گا، وزیرپارلیمانی امور کی طرف سےالیکشن تیسرا ترمیمی آرڈیننس ایوان کے سامنے رکھا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پاکستان بیت المال ترمیمی بل2021 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، متروکہ وقف املاک منیجمنٹ اینڈ ڈسپوزل ایکٹ 1975 میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا جائے گا اور گورنمنٹ سیونگز بنک ترمیمی بل ہر قائمہ کمیٹی فنانس کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پوسٹ آفس نیشنل سیونگز سرٹیفیکیٹ ترمیمی بل2021 پر قائمہ کمیٹی فنانس کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

‍‍‍‍ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون دستور پاکستان کے آرٹیکل48 میں ترمیم کا بل پیش کریں گے، ہائیر ایجوکیشن پہلا اور دوسرا ترمیمی بل21 بھی قانون سازی کے لئے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیر خزانہ آڈیٹر جنرل کی 2020-21 کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے، نیشنل اکنامک کونسل رپورٹ 2019-20 بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔

The post قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email