بی آر ٹی میں سفر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ مشروط ہوگا، ترجمان ٹرانس پشاور

 

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان کا کہنا ہے کہ آج سے بی آر ٹی میں سفر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ مشروط ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دیکھا کرہی بی ار ٹی بس میں سفر کیا جا سکے گا۔

 ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا کہ جن مسافروں کے پاس کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ نہیں ہوگا انہیں سفر کی اجازت نہیں ہوگی، کورونا ویکسینیشن کی ایک ڈوز والے مسافر بی آر ٹی میں سفر کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  شہری و مسافر کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں اور اپنا اور دوسروں کا سفر آسان بنائیں۔

واضح رہے کہ  حکومتی احکامات پر بی ار ٹی میں 20سمتبر تک ویکسینیشن کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔

 

The post بی آر ٹی میں سفر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ مشروط ہوگا، ترجمان ٹرانس پشاور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email