شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرسیف اللہ کوہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں خفیہ اطلاع پرفورسز نے آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرسیف اللہ کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیف اللہ نومبر 2020 میں ایف ڈبلیو او کے انجینیئرزاور  فروری 2021 میں این جی او میں کام کرنے والی چار خواتین کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

The post شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email