ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی  کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے مزید 2 ہزار 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی  کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی  کے اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 51 ہزار 348 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 450134 ، بلوچستان میں 31770 ، خیبرپختونخوا میں 171388 ، اسلام آباد میں 104114 ، گلگت بلتستان میں 10245 ، پنجاب میں 421800 اور آزاد کشمیر میں 33787 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 7270، بلوچستان میں 344، خیبرپختونخوا میں 5412 ، آزاد کشمیر میں 729 ،اسلام آباد میں 902 ، گلگت بلتستان میں 182 ، پنجاب میں 12396 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

The post ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email