سعودی وزیر خارجہ کی  بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے نئی دلی میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔

ملاقات خوشگوار اور تعمیری رہی، ملاقات میں خلیج اور انڈو پیسیفک امور کے ساتھ ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بھی سودمند تبادلہ خیال ہوا جبکہ سیاسی، سیکیورٹی اور سماجی و ثقافتی تعاون کے حوالے سے اسٹریٹیجک شراکت داری پر بھی گفتگو ہوئی۔

یاد رہے  سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ پیر کو بھارتی وزیراعظم مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔

فیصل بن فرحان پیر کی شام اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی سے نیویارک روانہ ہو جائیں گے۔

The post سعودی وزیر خارجہ کی  بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email