سردار عطا اللہ مینگل کا انتقال قومی سانحہ ہے، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سردار عطااللہ مینگل کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لئے ایک مثال ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل سے ان کے والد سردار عطاللہ مینگل کے انتقال پر تعزیت کی۔

 اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار عطااللہ مینگل کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور اور رکن قومی اسمبلی میر منور تالپور نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔

ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نےسردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ سردار عطااللہ مینگل نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی جبکہ  سردار عطا اللہ مینگل نے آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کے ہراول دستے کا کردار  بھی ادا کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نےمزید کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل کا انتقال قومی سانحہ ہے اور انکا خلا بڑے عرصے پر کرنا ممکن نہیں، سردار عطا اللہ مینگل کی ملکی سیاست و جمہوریت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر سردار اختر مینگل سے پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی تعزیت کی  اور کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو جب وزیراعظم تھے سردار عطا اللہ مینگل بلوچستان کے پہلے وزیراعلی ٰبنے۔ سردار عطا اللہ مینگل کی قومی خدمات ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی ۔

The post سردار عطا اللہ مینگل کا انتقال قومی سانحہ ہے، بلاول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email