نادرا سروسز اب بحال ہو گئیں ہیں، ترجمان نادرا

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی سروسز کو اب بحال کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا سسٹم کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے رات کو 2 سے صبح 8 بجے تک نادرا سروسز تعطل کا شکار رہی ہیں۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ نادرا سروسز کو اب بحال کر لیا گیا ہے۔

ترجمان نادرا نے کہا کہ سسٹم اب مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔

ترجمان نادرا نے مزید کہا کہ 25 ستمبر بروز ہفتہ رات 10 بجے سے 26 ستمبر بروز اتوار صبح 8  بجے تک نادرا سروسز بوجہ سسٹمز آپ گریڈینش معطل رہیں گی۔

The post نادرا سروسز اب بحال ہو گئیں ہیں، ترجمان نادرا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email