میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کو واشنگٹن میں معمول کی چیکنگ کا سامنا رہا، شہریار آفریدی پہلی دفعہ امریکہ آئے تھے اور ثانوی اسکریننگ کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی نے امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصل خانے سے مدد طلب نہیں کی، کسی بھی ضمانت کے بغیر شہریار آفریدی کو کلیئر کیا گیا، میڈیا اور سوشل میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں۔

The post میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email