پولنگ کے عمل میں کوئی مداخلت نہیں ہوئی، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولنگ کے عمل میں کوئی مداخلت نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب میں چھاؤنی کے انتخابات میں آخری رسومات ہوئیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کو نااہلی، بدعنوانی اور بدانتظامی کے ذریعے اپنی زندگی کو دکھی بنانے کی سزا دی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پولنگ کے عمل میں کوئی مداخلت نہیں ہوئی ہے۔

The post پولنگ کے عمل میں کوئی مداخلت نہیں ہوئی، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email