عاطف اسلم کی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈ سٹری کے بین ا لاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہر دل عزیز گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کی اہلیہ کے ہمراہ والی ہونے والی ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار اہلیہ سارہ کے بال ٹھیک کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوکار عاطف اسلم کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)

دوسری جانب صارفین کی جانب سے نہ صرف ویڈیو کو اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے بلکہ صارفین پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عاطف اسلم کو یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے ہوا دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو میں شاہ ویرجعفری کو عاطف اسلم سے نئے گلوکاروں سے متعلق سوال کرتے دیکھا جاسکتا گیا

تاہم دوران گفتگو عاطف اسلم کے موبائل پر ایک کال آتی ہے جسے ریسیو کرتے ہی عاطف اپنی اہلیہ سے کہتے ہیں جی پیمپر لے کر آرہا ہوں۔

عاطف نے دوران گفتگو اہلیہ سے مزید کہا تھا کہ جی بس تھوڑی دیر میں پہنچ جاؤں گا۔

وائرل ویڈیو میں عاطف اسلم کی گفتگو پر شاہ ویر جعفری کو سوال بھول کرقہقے لگاتے بھی دیکھا گیا۔

The post عاطف اسلم کی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email