ورلڈ باکسنگ کونسل نے پاک افغانستان پہلی عریبئین سی ٹائٹل بیلٹ فائٹ کی منظوری دیدی 

ورلڈ باکسنگ کونسل نے پاک افغانستان پہلی عریبئین سی ٹائٹل بیلٹ فائٹ کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) نے افغانستان کے احمد سمیر درانی اور پاکستان کے مظفر خان کے درمیان پہلی عربیئن سیٹائٹل بیلٹ فائٹ کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔

28 سالہ احمد سمیر درانی اور 27 سالہ مظفر خان سپر ویلٹر ڈوین میں باکسنگ کریں گے۔

پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ (پی پی بی ایل) کے صدر سید نعمان شاہ نے کہا ہے کہ ایونٹ کی منظوری کا خط موصول ہو گیا ہے، یہ فائٹ اس سال نومبر دسمبر میں شیڈول ہے، تاہم پی پی بی ایل کے چیئرمین ریٹائرڈ جنرل احسان الحق پریس کانفرنس میں فائٹ کی حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان کریں گے۔

 افغان شہری کی طرف سے ترقی یافتہ لڑائی دونوں باکسرز کی میڈیکل کلیئرنس اور باکسنگ لائسنس کے ساتھ مشروط ہوگی۔

دونوں باکسر ڈبلیو بی سی کے قواعد و ضوابط کی پابندی کے پابند ہوں گے۔

 موریسیو نے کہا  کہ باضابطہ منظوری پروموٹر فہیم احمدزئی کی جانب سے ہمارے قواعد و ضوابط کے مطابق انتظامی تقاضوں کی مکمل بروقت تعمیل سے مشروط ہے۔

ڈبلیو بی سی کو پاکستان اور خطے میں کھیل کی ترقی کا حصہ بننے پر فخر ہے جبکہ  ڈبلیو بی سی انتظامی اور طبی مخصوص ضروریات پر عمل کرے گا۔

 بحیرہ عرب کے خطے میں 16 ممالک جن میں پاکستان ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، قطر ، کویت ، بحرین ، عمان ، ایران ، عراق ، سری لنکا ، یمن ، افغانستان ، صومالیہ ، جبوتی ، مالدیپ اور بھارت شامل ہیں۔

پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے صدر سید نعمان شاہ نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھا ایونٹ ہوگا کیونکہ پاکستان میں پہلی بار ڈبلیو بی سی ایونٹ میں پروفیشنل باکسرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس سے قبل یہ فائٹ 24 اپریل کو اسلام آباد میں ہونی تھی، لیکن کوویڈ کی وجہ سے فائٹ کو ملتوی کیا گیا تھا۔

پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے صدر سید نعمان شاہ کا کہنا ہے کہ  اس پورے عرصے میں ہم ڈبلیو بی سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے،خوشی کی بات ہے کہ آخر کار ہمیں ایونٹ کے انعقاد کی منظوری مل گئی ہے۔

پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے صدر سید نعمان شاہ  کا مزید کہنا تھا کہ یہ لڑائی پاکستان میں پیشہ ورانہ باکسنگ کیلئے حوصلہ افزاء ہوگی ، ہم اسی طرح کے دیگر مقابلوں کی میزبانی کر رہے ہیں تاکہ خطے کے باصلاحیت باکسرز کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے اور وہ دنیا میں اپنی صلاحیتوں کوا ظہار کر سکیں۔

The post ورلڈ باکسنگ کونسل نے پاک افغانستان پہلی عریبئین سی ٹائٹل بیلٹ فائٹ کی منظوری دیدی  appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email