پنجاب میں حکمرانوں کی نا اہلی کے سبب ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکمرانوں کی نا اہلی کے سبب ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے رواں سال ڈینگی کی روک تھام کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیئے، ڈینگی ٹیموں نے نہ لاروا تلف کیا اور نہ ہی اسپرے کروایا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکمرانوں کی نا اہلی کے سبب ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہر اس کی زد پر ہیں۔

حمزہ شہباز شریف کہا بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈینگی پر قابو پانے کے لئے روایتی سستی نا اہلی اور تساہل سے کام لیا گیا ہے جس کے سبب اس نے دوبارہ سے سر اٹھا لیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں ڈینگی کے خلاف باقاعدہ دن رات جنگ لڑ کر اسے قابو کیا گیا تھا، اس حکومت نے تین سالوں میں اپنی نا اہلی کے سبب سالوں کی محنت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

حمزہ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اب تک ڈینگی کے 693 کیسز سامنے آچکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ لاہور خاص طور پر کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بھی متاثر ہے پنجاب کے دارالخلافہ میں اب تک 582 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 نے کہا کہ جب ڈینگی نے 2017 میں خیبر پختونخوا پر حملہ کیا تو موجودہ وزیراعظم پہاڑوں پر سرکاری ہیلی کاپٹر میں سیرکررہے تھے اور شہبازشریف خیبر پختونخوا کے عوام کو ڈینگی سے بچارہا تھے۔

 اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے  مزید کہا کہ حکومت پنجاب ڈینگی لاروا تلف کرنے اور اس کی افزائش کے خاتمے کے لئے شہباز شریف ماڈل کی پیروی کر لے، ہسپتالوں پر پہلے ہی کورونا مریضوں کا بوجھ ہے پنجاب کے ہسپتال ڈینگی کی نئی لہر کا بوجھ نہیں اٹھا سکیں گے آپ کی لاپرواہی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

The post پنجاب میں حکمرانوں کی نا اہلی کے سبب ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے، حمزہ شہباز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email