حکومت کی نالائقی کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی نالائقی اور نا اہلی کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے اداروں پر حملہ آور ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر حملوں کی تاریخ میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی، حکومت ڈیجیٹل دھاندلی کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بضد ہے۔

 سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آمرانہ سوچ کی عکاس ہے ،بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق صدارتی آرڈنینس کو مسترد کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی نالائقی اور نا اہلی کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے، ملک میں بے روزگاری،مہنگائی کی وجہ سے معاشی  بدحالی کے زلزلے کی گرفت میں ہے۔

 سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم مافیاز پر مشتمل  ہے جس کو عوام کی کوئی فکر نہیں، پی ٹی آئی کا تین سالہ دورہ حکومت عوام کی محرمیوں،مایوسیوں اور پریشانیوں کی داستان ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کاکرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کرپشن میں ریکارڈ اضافے میں تبدیل ہو گیا ہے۔الیکشن کمیشن جیسے ادارے پر آئے روز تنقید اس کو کنٹرول کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔

واضح رہے اس سے قبل  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ اقتصادی ترقی کے حکومتی دعوؤں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا  تھا کہ عوام کی اکثریت غربت، مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا،لاکھوں برسرروزگار بھی بے روزگار کر دیئے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح سے سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہوئی، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیر نو کے لیے طالبان سے تعاون کریں۔ اللہ سے امید ہے افغانستان امن اور ترقی کا گہوارہ ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے

The post حکومت کی نالائقی کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email