عمران عباس اور عروہ حسین کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس اور اداکارہ عروہ حسین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوست کی جانے والی تصویر میں عروہ حسین  کے ہمراہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار عمران عباس کو دیکھا جا سکت اہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URWA HOCANE (@urwatistic)

عروہ حسین کی عمران عباس کے ہمراہ بنوائی گئی تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل  اداکار عمران عباس اور اداکارہ عروہ حسین کی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اداکارہ عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ عمران عباس کے ہمراہ سیڑھیوں پر بیٹھی ایک خوبصورت گانا گنگناتے ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

عروہ حسین کی عمران عباس کے ہمراہ گانا گانے کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URWA HOCANE (@urwatistic)

عروہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا  تھاکہ رات گئے شوٹنگ کے دوران ہم خود کا دل بہلا رہے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا گیاکہ عروہ حسین نے کریم رنگ کا عروسی لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ عمران عباس گود میں شیروانی لیے بیٹھے ہیں۔

دونوں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں فنکار کسی نئے پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عروہ حسین کی پوسٹ پر عمران عباس نے کمنٹ کیا تھا کہ  وہ اس گانے کو بہت سنجیدگی سے ایک پیشہ ور گلوکار کی طرح گا رہے ہیں۔

اداکار عمران عباس نے مزید بتایا تھا کہ اُنہوں نے یہ شوٹنگ کا وقت بہت انجوائے کیا ہے۔

The post عمران عباس اور عروہ حسین کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email