شہباز شریف اور بلاول دھاندلی کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری دھاندلی کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس ملک میں پورے کا پورا سامان چوری نہیں ہوتا رہا؟ دو سال کا عرصہ پڑا ہے اور کہتے ہیں وقت کم ہے، حالیہ دنوں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ملک کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی، سندھ کے علاقے اور سارے صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جماعت کے لیڈر پورے ملک میں ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ریجن کی پارٹاں رہ گئی ہیں، ہر انتخابات کے بعد دھاندلی کا شور مچایا جاتا ہے، عمران خان نے اپنے بیس لوگوں کو نکالا تھا، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ الیکشن کمشن صاف شفاف انتخابات کروائے۔

انہوں نے کہا کہ آج ٹیکنالوجی کا دور ہے پوری دنیا ای کامرس سے کاروبار کررہی ہے، انتخابات میں ٹیکنالوجی کیوں استعمال نہیں ہوسکتا؟ بلاول بھٹو اور شہباز شریف ٹھپہ مافیا رہنا چاہتے ہیں، ان کے اعتراضات میں کوئی وزن نہیں ہے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک میں الیکٹرانک میشن کا استعمال ہورہا ہے، ہم پاکستان کے اندر جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن میں اتنی جرت ہے تو تجاویز دیں، فارن فنڈنگ کی باتیں کرنے والے ہمیں بتائیں اپنا ریکارڈ کب لے کر آئیں گے؟

فرخ حبیب نے کہا کہ نوٹسز دینے والے یہ بتائیں کہ جب اپوزیشن جلسے کررہی تھی تب نوٹس کیوں جاری نہیں ہوا؟ ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا چاہیے اور یہ ضروری ہے، دھاندلی کو روکنے کے لیے اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوکر دعوت دی، اپوزیشن بیٹھنے کے لئے تیار ہی نہیں، تین بار پیپلزپارٹی اور تین بار نواز شریف اقتدار میں رہے، آج کنسٹرکشن سیکٹر اوپر جارہا ہے، یہ سال بھی گروتھ کا سال ہے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کریڈٹ کارڈ گروتھ کا جواب ایکسپورٹ بڑھا کر کریں گے، شہباز شریف کی بات کو مریم نواز سنجیدہ نہیں لیتی، کورونا کی وباء کے اثرات آئے ہیں، پوری دنیا میں مہنگائی ہورہی ہے، پیٹرول کا پورا بوجھ عوام ہر نہیں ڈالا، بجلی لیں یا نہ لیں پندرہ سو ارب ادا کرنا ہی کرنا ہے، مہنگائی پر قابو پائیں گے۔

The post شہباز شریف اور بلاول دھاندلی کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email