افغانستان کے بعد مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اٹھایا جائے،صدر آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے بعد مسلئہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں عالمی فورمز پر اٹھایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ 25ستمبر کو جب مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نیویار ک میں خطاب کرنے کے لئے آئے گا تو اس وقت کشمیری اقوام متحدہ کے د فتر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں اور ضروری اجازت نامے حاصل کر لئے گے ہیں۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ  اس مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری نہ صرف نیو یارک بلکہ امریکہ بھر سےلوگ  شرکت کے لئے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں 23ستمبر کو او آئی سی کنٹیکٹ گروپ کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے مسئلہ کشمیر بریفنگ دوں ۔

سلطان محمود شوہدری کا کہنا تھا کہ  میں اس سلسلے میں پنجاب کے لوگوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہمیشہ کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے اوربھرپور کوششیں کی ہے۔

صدر ریاست نے کہا کہ میں خود بیرون ملک جا کر مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں اٹھاؤں گا اگرچہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے میں اس سلسلے میں دشواری کا سامنا رہا لیکن مجھے یورپی پارلیمنٹ،برطانوی پارلیمنٹ، نارویجن پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت ہے۔

سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ  میں جلد ہی اس سلسلے میں اوورسیز کشمیریوں کو متحرک کروں گا اور مسئلہ کشمیر پر بھرپور انداز میں دنبا بھرمیں آواز اٹھائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل سید علی گیلانی کی شہادت ہوئی اور اس سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوا کیونکہ اُن کی تدفین شہداء کے قبرستان میں نہیں کرنے دی گئی اور اُن کے گھر والوں کو بھی اس سے بے خبر رکھا گیا۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ  ہم آزادکشمیر میں بلا امتیاز احتساب کروائیں گے اور اسی طرح جلد ازجلد آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرائیں تاکہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہو سکیں۔

صدر آزاد کشمیر سلطان محمود چوہدری کا مزید کہنا تھاکہ  اوورسیز کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہیں ووٹ کا حق دلوانے کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج  لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر میٹ دی پریس کی صدارت صدر پریس کلب ارشد انصاری نے کی جب کہ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سیکرٹری جنرل زاہد چوہدری، مشیر حکومت چوہدری مقبول احمد، مشیر حکومت حافظ حامد، چوہدری غلام حسین اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین بھی  موجود تھے۔

The post افغانستان کے بعد مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اٹھایا جائے،صدر آزاد کشمیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email