پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پی سی بی کے ساتھ سیکیورٹی تھریٹس کی کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے اعلامئے پر قائم ہے کہ نیوزی لینڈ نے یک طرفہ فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس سے قبل لابنگ کرنے کا ارادہ ہے،دنیا کے بااثر کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز سے رابطے اور مؤقف میں حمایت مانگی جائے گی، دوسرے مرحلے میں کرکٹ بورڈز سے رابطے کیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوں گی۔

واضح رہے کہ  نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا  تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے جس پر   نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

The post پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email