شہباز شریف مقامی ہوٹل سے کراچی ایئرپورٹ کے لئے روانہ

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف مقامی ہوٹل سے کراچی ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اب سے کچھ دیر بعد کراچی سے  لاہور کے لیے روانہ ہونگے، کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون شہری نے شہباز شریف سے مکالمہ کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا  کہ موجودہ حکومت نے لاہور کا برا حشر کر دیا ہے، لاہور میں کچرا دیکھ دیکھ کر دل خراب ہوتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہاں ہے، ہم لاہور سمیت پورے پاکستان میں آپ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

The post شہباز شریف مقامی ہوٹل سے کراچی ایئرپورٹ کے لئے روانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email