نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں بلاسٹرز اور اسٹرائیکرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

نیشنل ویمینز ون ڈے ٹورنامنٹ میں بلاسٹرز اور اسٹرائیکرز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ہیں۔

تفصیلات ےک مطابق  بلاسٹرز نے چیلنجرز کو 8وکٹوں اور اسٹرائیکرز نے ڈائنامائٹس کو7وکٹوں سے ہرادیا ،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بلاسٹرز نے 149 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 46 اوورز میں حاصل کرلیا۔

 13 چوکوں کی مدد سے 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر ندا ڈار کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

 نورین یعقوب نے 21 رنز بنائے،وحیدہ اختر نے 3 جبکہ انوشہ ناصر اور ڈیانا بیگ نے دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

 اس سے قبل چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،صائمہ ملک نے 3 اور عمیمہ سہیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  سدرہ امین 19، فریحہ محمود اور صباء نذیر 18، 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں اسٹرائیکرز نے ڈائنامائٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا، فاتح ٹیم نے 183 رنز کا ہدف 44.4 اوورز میں حاصل کیا۔

اوپنر جویریہ رؤف 88 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

حفصہ خالد نے 47 اور عائشہ ظفر نے 24 رنز بنائے جبکہ غلام فاطمہ اور ماہم طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ڈائنامائٹس کی پوری ٹیم 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، منیبہ علی 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ  انشرم اسد 25 اور نشرہ سندھو 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

کائنات امتیاز نے 3 اور فاطمہ خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

The post نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں بلاسٹرز اور اسٹرائیکرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email