حرا مانی نے مرحوم والد کی کونسی بات سوشل میڈیا پر شیئر کر دی؟

پاکستان کی معروف و خوبرو اداکارہ  حرا مانی نے والد کے انتقال کے بعد اپنے والد کے لیے ایک پوسٹ انسٹاگرام پر شئیر کر دی ہے۔

گزشتہ روز اپنے والد کو کھودینے والی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام  پر والد کی یادگار بات مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اداکارہ  حرا مانی نے  انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی۔

حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وہ بات شیئر کی جو اُن کے مرحوم والد نے اپنی زندگی میں اُن سے کہی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی پوسٹ میں حرا مانی نے لکھا کہ ’موت ایک نئی زندگی کا دروازہ ہے لہٰذا ہوشیار رہو دوسروں کے ساتھ کچھ برا نہ کرو اور موت کے بعد اپنی نئی زندگی کو محفوظ رکھو۔‘

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرے ابّو کی بہت اچھی اچھی باتیں تھیں جو میں وقتاََ وفقتاََ آپ کے ساتھ شیئر کرتی رہوں گی۔

گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ حرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے والد سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اپنے والد سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ حرا مانی نے ایک پوسٹ جاری کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے والد کی بات سنتی ہوں اور مانتی بھی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حرا مانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کرگئے۔

حرا کے والد کے انتقال کی اطلاع سوشل میڈیا پر ان کے شوہر سلمان شیخ (مانی) نے دی۔

اپنے پیغام میں مانی نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ کے والد سید فرخ جمال انتقال کرگئے۔

مانی کے مطابق ان کے سسر کی نمازِ جنازہ کراچی کے علاقے حیدری کی تیموریہ مسجد میں ادا کی گئی تھی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔

The post حرا مانی نے مرحوم والد کی کونسی بات سوشل میڈیا پر شیئر کر دی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email