13 سال میں کراچی کیلئے کوئی ایک بس نہیں چلائی گئی، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ 13 سال میں کراچی کیلئے کوئی ایک بس نہیں چلائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوے اور کام کرنے والوں میں فرق ہوتا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن کی 40 بسیں آگئی ہیں اور مزید 40 بسیں اگلے ماہ آئیں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو خوشخبریاں ملتی رہیں گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ گرین لائن بس منصوبہ 27 ارب روپے کا ہے، کراچی میں 54 کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں، پہلی بار کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام شروع ہونے جارہا ہے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ کے سی آر کی منظوری بھی دے دی جائےگی، گرین لائن بسوں میں سافٹ ویئرانسٹال کیا جائے گا، اگلے ماہ گرین لائن کیلئے مزید 40 بسیں آئیں گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ گرین لائن سروس 2 ماہ میں شروع ہوجائے گی، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر جدید ٹرانسپورٹ کے نظام سے محروم ہے۔

The post 13 سال میں کراچی کیلئے کوئی ایک بس نہیں چلائی گئی، گورنر سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email