حیدرآباد: لیطف آباد نمبر 8 کے رہائشی گزشتہ چار روز سے بجلی سے محروم

 

حیدرآباد کے علاقے لیطف آباد نمبر 8 کے رہائشی گزشتہ چار روز سے بجلی سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسفارمر میں خرابی کے بعد تاحال مرمت نہیں کی گئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  چار روز گزر گئے ہیں، حیسکو سب ڈویزن رضوی کو شکایات کر چکے ہیں لیکن شکایات کے باوجود کوئی پرسان کوئی حال نہیں ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ بجلی بندش سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ، چار روز سے بجلی بند ہے حیسکو افسران سننے کے لیئے تیار نہیں ہیں۔

The post حیدرآباد: لیطف آباد نمبر 8 کے رہائشی گزشتہ چار روز سے بجلی سے محروم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email