موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی

موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے ریل میں سفر کرنے والوں کے لیے بھی 20 ستمبر تک کورونا ویکسینیشن لازمی کرالیں، ریل گاڑیوں، ہوم ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے بس سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو  سیل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے ہوٹل، ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

The post موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email