صدر مملکت کی جانب سے بینکنگ محتسب کا پرائیویٹ بینکوں میں رقم جمع کروانے کا فیصلہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بینکنگ محتسب کا پرائیویٹ بینکوں کو شکایت کنندگان کے اکاؤنٹ میں 12 لاکھ کی رقم جمع کروانے کا فیصلہ برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ بینکوں نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو درخواست دائر کر رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق نجمہ سلطانہ، زاہد شاہ اور طارق محمود چوہدری نامی شہریوں کے اکاؤنٹس سے دھوکہ دہی سے 12 لاکھ سے زائد کی رقم نکال لی گئی تھی۔

اس کے علاوہ شکایت کنندگان نے نوسر باز افراد کو ٹیلی فون پر اپنے بینک اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کی تھیں، شکایت کنندگان نے اپنے بینکس کی جانب سے آن لائن بینکنگ کے سہولت حاصل نہیں کر رکھی تھی، بلااجازت اکاؤنٹس سے رقم ٹرانسفر کرنے پر بینکنگ محتسب نے پرائیویٹ بینکوں کو رقم واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صارفین کی اجازت کے بغیر الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرنے کی وجہ سے رقم کا نقصان برداشت کرنا پڑا، بینک قانون پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی بھی دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے۔

The post صدر مملکت کی جانب سے بینکنگ محتسب کا پرائیویٹ بینکوں میں رقم جمع کروانے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email