وزیراعلیٰ پنجاب کا انسداد ڈینگی کیلئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کیلئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے اورادارے ڈینگی کی روک تھام کے لئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں، انسداد ڈینگی پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، میں انسداد ڈینگی پلان پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کریں، ڈینگی کی روک تھام کیلئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے، سرکاری ونجی عمارتوں،ٹائر شاپس اورقبرستانوں میں مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حکم دیا ہے کہ انتظامی افسران ڈینگی سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی مانیٹرنگ کریں، مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے، ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز اور کاؤنٹرزپرمریضوں اورانکے تیمارداروں کو ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں، شہری گھروں اورچھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈینگی سرویلنس میں غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، ڈینگی کے مرض کو پنجاب میں پھیلنے سے بروقت روکنا ضروری ہے،ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ادارے پوری طر ح چوکس رہے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب کا انسداد ڈینگی کیلئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email