چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے الیکشن کمشنر نے پہلے ہی ای وی ایم مخالفت کا فیصلہ کرلیا تھا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ای وی ایم کو مسترد کرنے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے، چیف الیکشن کمشنر انتخابی اصلاحات میں رکاوٹ بن رہے ہیں، اپوزیشن اور چیف الیکشن کمشنر ایک ہی زبان بول رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ فلپائن سمیت مختلف ممالک میں ای وی ایم سے کامیاب الیکشن ہوئے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر دانستہ طور پر اعتراضات اٹھائیں گئے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حق میں مواد ضائع کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اورالیکشن کمشنر 2 مختلف چیزیں ہیں، الیکشن کمشنر کے رویے پر بہت تحفظات ہیں، الیکشن کمشنر کے اقدامات سے لگتا ہے کسی مقصد کے تحت مخالفت کی جارہی ہے، الیکشن کمشنر کی جانب سے بے بنیاد اعتراضات عائد کیے گئے، چیف الیکشن کمشنر مستعفیٰ ہو کر سیاسی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر خود کو تنازعات سے الگ کریں، چیف الیکشن کمشنر تنازعات سے الگ نہیں ہو سکتے تو استعفیٰ دے دیں، الیکشن کمشنر کے اقدامات سے لگتا ہے کسی مقصد کے تحت مخالفت کی جارہی ہے۔

The post چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email