لاہور:ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ،150 چینی بیگزضبط کرلئے

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس میں 150 چینی کے بیگز ضبط کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کے ہمراہ گرین ٹاؤن کے علاقے عظمت چوک میں چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یوٹیلیٹی سٹو کے 150 چینی کے بیگز ضبط کر لئے ہیں اور 2 افراد علی اور اسامہ کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی کی بیگز کو ذخیرہ کیا ہوا تھا، جنہیں مارکیٹ میں زائد قیمتوں پر بیچا جانا تھا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے بروقت کارروائی کی اور ذخیرہ شدہ چینی کے بیگز کو ضبط کر لیا ہے۔

 اس ضمن میں لاہور کے اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے کہا ہے کہ  لاہور کے ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

The post لاہور:ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ،150 چینی بیگزضبط کرلئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email