دورے سے چند ہفتے قبل کھلاڑیوں کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے تھے، ہیتھ ملز

نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ دورے سے چند ہفتے قبل کھلاڑیوں کو دھمکی آمیز پیغامات سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے موصول ہوئے تھے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ہیتھ ملز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دھمکی آمیز پیغامات کو تب بھی سنجیدہ لیا گیا تھا، سیکیورٹی ایجنسیوں نے دورے سے قبل ملنے والے دھمکی آمیز پیغامات کو غیر مصدقہ قرار دیا تھا۔

ہیتھ ملز کا کہنا تھا کہ اکثریت دھمکی آمیز پیغامات مصدقہ نہیں تھے لیکن جمعہ کو آفیشلز کو فوری طور پر کام کرنے کی ضرورت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیپینڈنٹ سیکورٹی اور دیگر تفصیلات معلوم کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ ٹیم کو پاکستان میں سنجیدہ خطرہ لاحق تھا، پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات دیکھ کر کھلاڑیوں نے خود کو ہوٹل میں محفوظ پایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں سمجھتے تھے جب تک ہوٹل میں رہیں گے محفوظ رہیں گے، کھلاڑیوں کو ہوٹل سے وطن واپس روانگی کی جلدی تھی پر وہ اس تمام اوقات میں پرسکون رہے۔

دوسری جانب  نیوزی لینڈ میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیتھ ملز نے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے قبل دی گئی دھمکیوں کو ناقابل اعتبار قرار دیا تھا جبکہ پاکستان کا دورہ کرنے سے قبل نیوزی لینڈ کے چند کھلاڑیوں کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے تھے۔

The post دورے سے چند ہفتے قبل کھلاڑیوں کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے تھے، ہیتھ ملز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email