کراچی: ایس ایس پی سٹی کی اسٹریٹ کرائمز کخیلاف کارروائی،3 ملزم گرفتار

کراچی میں ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے کارروائی کی ہے جس میں 3 ملزم کو گفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے ملزمان کو علاقہ تھانہ نیپئر کی حدود بمقام مین چاکیواڑہ روڈ نزد زونل آفس سے گرفتار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں رفیق احمد, محمد عظیم اور تاج محمد شامل ہیں، ملزمان سے (3) پستول 30 بور بمعہ 8 راؤنڈز برآمد کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر چھینا چھپٹی کی وارداتیں کیا کرتے تھے، ملزمان پیشہ ور ہیں اس سے قبل بھی ملزمان کے خلاف کئی مقدمات تھانہ گارڈن میں درج ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف اس سے قبل چھینا جھپٹی/چوری کے (3) مقدمات اور غیر قانونی اسلحہ کا (1) مقدمہ مختلف تھانہ جات میں درج ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے برآمدہ اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے اور  گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

The post کراچی: ایس ایس پی سٹی کی اسٹریٹ کرائمز کخیلاف کارروائی،3 ملزم گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email