الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر مضحکہ خیز الزامات لگائے ہیں، شبلی فراز

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پرمضحکہ خیزالزامات لگائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے فواد چوہدری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ووٹرسیکریسی رکھی گئی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  37 اعتراضات الیکشن کمیشن کے خلاف ہی چارج شیٹ ہے، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم دیکھنے کی تکلیف ہی نہیں کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات میں تعاون نہیں کررہا، الیکشن کمیشن کے37میں سے10اعتراضات ای وی ایم سے متعلق ہیں۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کا معاملہ 2028 تک ٹالنا چاہتا ہے لیکن ہم  الیکشن کمیشن کوای وی ایم کامعاملہ نہیں ٹالنے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ 2023کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہونگے، کسی کی ذاتی منشا کیلئے قومی فیصلوں میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

The post الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر مضحکہ خیز الزامات لگائے ہیں، شبلی فراز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email