کورونا کے مارے تاجروں پر مزید بوجھ ڈالنا ظلم ہے،اجمل بلوچ

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے تاجروں پر مزید بوجھ ڈالنا ظلم ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم 29 ستمبر کو پورے ملک سے تاجر اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ایف بی آر کو دیئے گئے اختیارات کو مسترد کرتے ہیں اس کے علاوہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں پر انکم ٹیکس میں اضافے کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

ل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا کیہ وجہ سے تاجروں پر مزید بوجھ ڈالنا ظلم ہے، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کرتی ہے اور مہنگائی کا الزام تاجر پر لگایا جاتا ہے۔

ان کا  مزید کہنا ہے کہ امپورٹ پر زیادہ ٹیکس لگانے کی وجہ سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، ایکسپورٹ پر زیادہ زور دینے سے بھی مہنگائی بڑھی ہے، ایف بی آر کو دیئے گئے اختیارات سے کرپشن میں اضافہ ہو گا۔

The post کورونا کے مارے تاجروں پر مزید بوجھ ڈالنا ظلم ہے،اجمل بلوچ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email