اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقیں “مشترکہ مقصد2021ء” کا انعقاد

اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقیں “مشترکہ مقصد 2021 ء” کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقیں “مشترکہ مقصد2021ء” کا چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی کیوشن ٹریننگ بیس پر انعقاد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقوں میں پاکستان، چین، منگولیا اور تھائی لینڈ کے فوجی دستوں نے حصہ لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقوں میں پاکستانی دستوں کی مہارتوں کو تمام شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصر میں بیس ملکی فوجی مشقوں برائٹ اسٹار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان، مصر، امریکہ، سعودی عرب، اردن،عراق برطانیہ و دیگر ممالک نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج کا دستہ آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے جوانوں پر مشتمل تھا، 2009 کے بعد پاکستان کے دستے نے پہلی بار ان مشقوں میں حصہ لیا۔

The post اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقیں “مشترکہ مقصد2021ء” کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email