کورونا قوائد کی مبینہ خلاف ورزی پر جہاز سے اتار دیا گیا ہے، عامر خان

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ کورونا قوائد کی مبینہ خلاف ورزی پر جہاز سے اتار دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ میں امریکا کی کولوراڈو سپرنگز میں ٹریننگ کے لئے جارہا تھا مگر اب مجھ کو دوبارہ سے اپنے سفر کے لئے بکنگ کروانا پڑ رہی ہے۔

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ مجھے اس واقعے پر دلی دکھ ہے، میرے ساتھ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا ہے،امریکی ایئر لائنز نے مجھ پر پابندی لگا دی ہے۔

دوسری جانب ائیرلائن کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ  کمپنی کی کسٹمر ریلیشن ٹیم باکسر سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ میں ان کا موقف لیا جاسکے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان اور ان کے ساتھی پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

The post کورونا قوائد کی مبینہ خلاف ورزی پر جہاز سے اتار دیا گیا ہے، عامر خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email