جمہوری نظام کے فروغ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کے فروغ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اخترمینگل کی رہائش گاہ پر اپنے بیان میں کہا کہ تمام صوبوں کا احترام کرنا ہوگا، مسائل کے حل کیلئے صوبوں کوان کے وسائل فراہم کرنے ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جمہوری نظام کے فروغ کیلئے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا، آرٹیکل 58 ٹوبی نے کئی جمہوری حکومتوں کا بستر گول کیا تھا، 58 ٹوبی کی شق ختم کرنے کیلئےعطااللہ مینگل کا اہم کردارتھا، عطااللہ مینگل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ عطااللہ مینگل کی جمہوریت اور آئین کی پاسداری کیلئے بہت خدمات ہیں، قائداعظم کے خواب کی تعبیرکرنی ہے تو سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

The post جمہوری نظام کے فروغ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email