شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نجی بینک کے وائس پریزیڈنٹ عاصم سوری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عاصم سوری فیک بینک اکاﺅنٹس میں گواہوں اور بینکرز پر اپنا دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ اپنے بیانات تبدیل کر لیں۔

خیال رہے کہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے میاں شہباز شریف کیخلاف فیک بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نے اس کیس میں عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

The post شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email