دل کے دورے سے بچنے کے لیے روزانہ کتنا پانی پینا ضروری؟

پانی انسان کی صحت اور جسم کے لئے بہت ضروری ہے جبکہ  انسانی جسم 70فیصد پانی پر مشتمل ہے۔

ہر روز آٹھ گلاس پانی پینے کا وہم پوری دنیا میں پایا جاتا ہے، یہ کئی دہائیوں سے رائج یہ خیال اس قدر حاوی ہے کہ اس معیار سے دیکھیں تو ہم پانی کی کمی سے بری طرح متاثر ہیں۔

ماہرین کے مطابق مناسب مقدار میں پانی پینے سے دل کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ افراد جو پانی کا استعمال کم کرتے ہیں ان کے خون میں سوڈیم کا ارتکاز بڑھ جاتا ہےـ

ماہرین نے بتایا ہے کہ ہر شخص کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کتنی مقدار میں پانی پیتا ہے۔ اگر مقدار کم ہے تو اسے بڑھانے کی اشد ضرورت ہو گی۔

ماہرین کے مطابق زیادہ پانی پینا چاہیے تاکہ دل صحت مند رہے اور خون کی گردش مناسب طریقے سے جسم میں جاری رہ سکے اور خون کا دباؤ بھی مقررہ حد کے اندر رہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی مقدار میں پانی پینے سے خون میں سوڈیم کا تناسب برقرار رہے گا جس سے فشار خون کا اندیشہ بھی نہیں ہو گا اور دل کے دورے کی نوبت بھی نہیں آئے گی۔

The post دل کے دورے سے بچنے کے لیے روزانہ کتنا پانی پینا ضروری؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email